Type Here to Get Search Results !

وزیراعظم کیساتھ ایک اہم میٹنگ میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق ،رانا ثناءاللہ، ملک احمد خان اور عطاء تارڑ موجود تھے اور اس میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ اب پرویزالہی کہ ساتھ اتحاد کرنا پارٹی کہ لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے اور اس اتحاد سے اپنے کئی ممبران پنجاب اسمبلی ناراض ہو جائیں گے

چوہدری پرویز الہی پھنس گئے


چوہدری پرویزالہی کے لئے ابھی تک نون لیگ میں سافٹ کارنر نہیں بن سکا حالانکہ اس کہ لئے چوہدری شجاعت اور زرداری صاحب نے کافی کوششیں بھی کی ہیں ۔ وزیراعظم کیساتھ ایک اہم میٹنگ میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق ،رانا ثناءاللہ، ملک احمد خان اور عطاء تارڑ موجود تھے اور اس میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ اب پرویزالہی کہ ساتھ اتحاد کرنا پارٹی کہ لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے اور اس اتحاد سے اپنے کئی ممبران پنجاب اسمبلی ناراض ہو جائیں گے اور ویسے بھی ٹویٹر پر غریدہ فاروقی کی ہمایت میں عطاء تارڑ اور مونس الہی کے درمیان اٹ کھڑکا بھی ہو چکا۔آج چوہدری پرویزالہی صفائیاں دے رہا تھا کہ میں نے تو آج تک کسی کہ خلاف مقدمہ درج نہیں کیا تو بندہ پوچھے ابھی 2 ماہ پہلے پنجاب میں کس کی حکومت تھی جب راناثناءاللہ،مریم اورنگزیب،عطاء تارڑ اور رانا مشہود کہ خلاف کس نے مقدمے درج کروائے،اور کئی کے گھروں میں چھاپے مارے گے

یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کہ اندر پرویز الہی کو وزیراعلی منتخب کرنے پر شدید مزاحمت ہے۔پی پی 137 سے ایک ایم پی اے ہیں وہ پرسوں رانا مشہود کی ٹیبل پر اپنا استعفی مار کر چلے گے کہ اگر پرویزالہی کی حمایت کرنی ہے تو میرا استعفی قبول کر لیں میں ایسے بندے کی حمایت نہیں کر سکتا جس نے ہمارے گھروں میں چھاپے مروائے۔اب پرویزالہی بری طرح پھنس چکا ہے آگے چلکر اعتماد کا ووٹ لینا بھی اس کہ لئے ناممکن ہے اور صرف شرمندگی ہاتھ آئے گی تو جناب پرویزالہی کو ان سب سے بچانے کہ لئے ایک درمیانی راستہ نکالا جا رہا ہے اور وہ راستہ یہ ہے کہ پرویز الہی 23دسمبر سے پہلے استعفی دے جائے اور بولے کیونکہ میں نے عمران خان کو بولا تھا تم نے باجوہ کہ خلاف نہیں بولنا لیکن یہ بندہ باز نہیں آیا جبکہ میں باجوہ کا بہت احترام کرتا ہوں وہ میرے محسن ہیں اس لئے میں استعفیٰ دے رہا ہوں اور پھر وہ استعفی دیکر عزت سے ایک سائیڈ پر ہو جائیں ایسا کرنے سے اسمبلی بھی نہیں ٹوٹے گی پرویز الہی کی عمران خان سے جان بھی چھوٹ جائےگی اور پھر ق لیگ آزاد ہوگی،اس کہ بعد ق لیگ چوہدری شجاعت کی مرضی سے اپنا ووٹ کاسٹ کرےگی اور اگلا وزیراعلی شجاعت کی مشاورت سے آئےگا کیونکہ شہبازشریف کل بھی اور آج بھی شجاعت سےطویل ملاقات کر چکے ہیں ویسے ابھی تک وزیراعلی کہ لئے حسن مرتضی اور ملک احمد خان فیورٹ ہیں

اور پڑھیں

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان ملاقات

 

سابق چیف آف آرمی جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے میرے کچھ سوالات

 

 

Post Views:
Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.