Type Here to Get Search Results !

گیارہویں کلاس کی کتاب پر پابندی کا متفقہ فیصلہ

  گیارہویں کلاس کی کتاب پر پابندی کا متفقہ فیصلہ



آئینہ عمرانیات کے نام سے  گیارہویں کلاس کی کتاب صفحہ نمبر242 پر ایک ٹاپک دیا گیا تھا جس کا موضوع تھا

معاشرتی تبدیلی میں رکاوٹ بننے والے عناصر ۔اس ٹاپک  میں جو پہلا وجہ بیان کی گئی ہیں وہ مذہب بیان کی گئی ہیں اور اس میں لکھا گیا ہے کہ

اسلام ایک ترقی پذیر مذہب ہے۔اس نے ہمیں ایسا واحد حل دیا ہے جس کو ہم اب استعمال  کرتے ہیں ۔مثلا آزادی نسواں وغیرہ  پر اسلام پابندی لگاتا ہے لیکن آج کل یہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا ۔پھر پردہ ہے اگر ہم یہ جانتے ہیں کہ عورتوں کو  بھی مردوں کے ساتھ ساتھ چلنا  ہوتا ہے تو پھر معاشی تبدیلی میں  رکاوٹ پردہ ہے اورسود قرآن پاک منع کرتا ہے لیکن آجکل کوئی بھی معیشت سود کے بغیر نہیں چلتی۔چنانچہ یہ بھی رکاوٹ ہے۔

ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی صاحب نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شئر کرتے ہوئے لکھا کہ آئینہ عمرانیات  کے نام سے گیارہویں  کلاس کی  کتاب پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ۔

کتابیں ضبط اورمصنفین اور ناشر کیخلاف کاروائی کرنے پر اسٹینڈنگ کمیٹی فیڈرل ایجوکیشن  پروفیشنل  کا اجلاس میں متفقہ فیصلہ۔

کتب میں حرمت سود اور پردہ کو ترقی کی روہ میں رکاوٹ قرار دیا گیا تھا۔

Post Views:
Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.