Type Here to Get Search Results !

ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے امتحانی پرچے میں ایک سوال دہرا یا گیا ہے لیکن چئیرمین بالکل خاموش

 

ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے امتحانی پرچے میں ایک سوال  دہرا یا گیا ہے لیکن چئیرمین بالکل خاموش



تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے رواں سپلمنٹری امتحان 30نومبر سے شروع ہوگیا ہے جس میں اب تک چار سیکنڈائیر جبکہ تین فرسٹ ائیر کے پیپرز ہو چکے ہیں۔

اس بار ملاکنڈ بورڈ کے امتحانات کنٹرولر سیکشن نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ کاروائی کی ہے ۔آج سیکنڈ ائیر کے فزکس پیپر میں ایک سوال یکے بعد دیگرے  دہرایا گیا ہے جو کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ملاکنڈ بورڈ  کے امتحانات کنٹرولر سیکشن نے ایک ہی پیپر پر بھی 

کوئی نظرثانی نہیں کی ہے۔

جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انتہائی غیر ذمہ دار اساتذہ سے پیپر ز تیار کئے گئے ہیں اور پھر امتحانات کنٹرولر سیکشن نے بھی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناطے ہوئے پیپر پر نظرثانی نہیں کی ہے۔

آج کی سیکنڈ ائیر کے فزکس پیپر میں سوال نمبر نو اور سوال نمبر بالکل ایک جیسے تھے ۔

ہم چئیرمین ملاکنڈ بورڈ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ انشاءاللہ کنٹرولر امتحانات سیکشن کے اس غیر ذمہ درانہ رویے کے خلاف ایکشن لیں گے۔

Post Views:
Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.