نومنتخب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کون ہے؟
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سنٹرل بورڈ آف منیجمنٹ نے سیشن
25-2022 کے لئے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن
کو الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا صدر مقرر
کیا ہے۔
آئیں ان کے بارے میں مختصر جانتیں ہیں۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن ایک ماہر امراض چشم
ہیں۔ انہوں نے 1982 میں راولپنڈی میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا۔ جنرل ہسپتال راولپنڈی
میں بطور رجسٹرار کام کیا۔ انہوں نے انٹرنیشنل اسلامک میڈیکل کالج اسلام آباد میں ایسوسی
ایٹ ڈین اور پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان خدمات کے اعتراف میں راولپنڈی
میڈیکل کالج نے میڈیکل کالج کی سلور جوبلی کے موقع پر انہیں گزشتہ 25 سالوں کے بہترین
ڈاکٹروں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا اور انہیں بہترین اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔
انہوں نے ڈاکٹروں کی ایک تنظیم پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور پی او بی (پریوینشن آف بلائنڈنس ٹرسٹ) کے ذریعے پاکستان کے پسماندہ علاقوں سمیت دنیا کے کئی ممالک میں لاکھوں لوگوں کی مدد کی ہے۔
پاکستان میں اپنی
خدمات کے ساتھ ساتھ وہ فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشنز کی سنٹرل ایگزیگٹیو
کونسل کے رکن اور فیما کے سیف ویژن پروگرام کے بانی ڈائریکٹر بن گئے اور گزشتہ 6 سالوں
سے دنیا کے 20 سے زیادہ ممالک میں اس کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں
وہ الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر، نائب
صدر اور الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس
وقت وہ پشاور میڈیکل کالج کے ڈین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اللہ رب العزت استقامت عطافرمائے۔آمین