Type Here to Get Search Results !

سینئر صحافی منصور علی خان اور پی سی بی چئرمین آمنے سامنے

 

سینئر صحافی منصور علی خان اور پی سی بی چئرمین آمنے سامنے



رمیز راجہ کا پشتونوں کے بارے میں نا مناسب بیان

وزیر اعظم اسلامی جموریہ پاکستان میاں شہباز شریف نے اپنی صوابدید اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے  سینئر صحافی نجم سیٹھی کو دوبارہ  چئرمین مقرر کیا۔

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے دور حکومت میں رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئرمین منتخب کیا تھا لیکن یہ بات بالکل سورج کی طرح روشن ہے کہ رمیز راجہ سے پاکستان ٹیم کے سابق کھلاڑی اور عوام بالکل مطئن نہیں تھے اور حال ہی میں پاکستان کو جب انگلیڈ سے ہوم گراؤنڈ میں شکست کا سامنا ہوا تو عوام نے پاکستانی ٹیم اور بالخصوص چئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پشاور میں کرکٹ سٹیڈیم بنا یا تو یہاں کے عوام بہت خوش تھے لیکن سابق  چئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ایک انٹرویو میں یہ بیان دیا تھا کہ  پشاور ریڈ زون ہے لہذا  ہم بین الاقوامی کرکٹرز کو پشاور سٹڈیم کے لیے نہیں بلا سکتے۔ اس بیان کے فورا بعد پشاور کے لوگوں نے سابق  چئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بنا کر یہ واضح کر دیا کہ پشاور ریڈ زون نہیں بلکہ مہمان نواز جگہ ہے۔ مشہور شخصیت جاوید افریدی نے  سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ پیغام جاری کیا تھا کہ میں بین الاقوامی کرکٹرز کو خود پشاور بلاؤں گا۔

نئے چئرمین پی سی بی نے سماجی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہو ئے لکھا   

Thank you all cricket enthusiasts for welcoming change in PCB affairs. Please wish our team good luck going forward. There is a lot of work to be done and some undone!

سنیئر صحافی و اینکر پرسن منصور علی خان نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ

Nothing to cheer Sethi sb. A journalist getting obliged by getting these portfolios whenever a political party comes to power will always remain unethical. I hope the younger lot in our fraternity never follow these footsteps. 

 

اور پڑھیں

کیا عمران خان کی گندی ویڈیوز آنی والی ہے؟ 



Post Views:
Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.