کیا عمران خان کی نازیبا آڈیو لیکس اصلی ہے؟ حقیقت جانیے
سینئر صحافی اور دو سیاسی رہنما عمران خان گندی آڈیوز لیکس پر آمنے سامنے
حال ہی میں سابق وزیراعظم پاکستان و چئر مین پاکستان تحریک
انصاف کی انتہائی گندی اور نازیبا آڈیو
لیکس منظر عام پر آگئی ہے جس میں عمران خان میانوالی سے تعلق رکھنے والی ایک مبینہ
خاتون سے انتہائی گٹھیا قسم کی گفتگو کررہے ہیں۔پرسوں دو آڈیو کلپس جس میں پہلا
والا ایک منٹ 20 سیکنڈز کی ہے جبکہ دوسری چار منٹ چالیس سیکنڈز کی ہے ۔کل بھی ایک
اور آڈیو کلپ منظر عام پر آگئی ہے جو تقریبا تیرہ منٹس کی ہے۔
سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان نے ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے عمران خان کو ڈیفنڈ کرتے ہوئے لوگوں یہ بتایا کہ یہ آڈیوز فیک ہے کیونکہ اس کو مختلف ویب سائٹس کے ذریعے بنایا جا سکتا ہے۔براری پارٹی کے چئرمین جواد احمد نے عمران ریاض خا ن کی ٹویٹ کو کوٹ ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میراچیلنج ہے کہ عمران خان کی یہ آڈیوز بلکل اصلی ہے اپ میرے سے زیادہ اڈیو ایڈیٹنگ کو نہیں جانتے عمران کو بچانے کیلئے لوگوں کو گمراہ نہ کریں ہمت ہے تو مجھ پر کیس کرے۔
سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے عمران خان کو سپورٹ کرتے ہوئے اس آڈیو کلپس کو جعلی قرار دیا اور ٹویٹ کیا کہ آج آپ کو ایک حقیقت بتاتا ہوں۔ جعلی آڈیو اور وڈیو زیادہ تر ایمان دار افراد کی بنائی جاتیں ہیں۔ ان کی ذات پر حملہ کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہوتا ان کو بلیک میل کرنے کا۔ زرداری اور شریفوں کی کرپشن کی کبھی کوئی آڈیو وڈیو
کیوں نہیں آئی؟
حماد اظہر کی ٹویٹ کو کوٹ ریٹویٹ کرتے ہوئےلکھاکہ براری پارٹی کے چئرمین جواد احمد نے
جھوٹ مت بولیں۔خداکوجان دینی ہے؟خوشامدکی بھی ایک حدہوتی ہے۔اپنےجھوٹے،مذہبی منافق لیڈرعمران خان کوکہیں کہ وہ حلف نامہ دیں کہ یہ انکی آڈیوزنہیں ہیں۔میرایہ چیلنج ہےکہ آڈیوزاصلی ہیں۔آپ میرےسےزیادہ آڈیوایڈیٹنگ کو نہیں جانتے۔عمران کو بچانے کیلئے لوگوں کو گمراہ نہ کریں ۔ہمت ہے تو مجھ پر کیس کرے ۔
آپ کے خیال میں یہ آڈیوز فیک ہے یا اصلی اپنا رائے کمنٹ کریں ۔
اور پڑھیں
کیا کشمالہ کے ساتھ آپ نے ہمبستری کی ہے؟مبینہ لڑکی کا عمران خان سے گندی
گفتگو