Type Here to Get Search Results !

حارث روف کی دلہن کی مہندی میں لکھے گئے الفاظ پر مداح حیران

 

حارث روف کی دلہن کی مہندی میں لکھے گئے الفاظ پر مداح حیران



قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آج اپنی ہم جماعت ماڈل مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

نکاح کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں دوست احباب اور قریبی رشتہ دارنے  شرکت کی ۔تاہم  شادی کی اور رسومات جیسا کہ بارات اور ولیمہ آئندہ ماہ ہونگے۔

حارث کی دلہن کی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مزنا کی ویڈیوز اسلام آباد کے ایک نجی بیوٹی سیلون نے شیئر کیں جس میں حارث سمیت مزنا کے ناموں کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا۔

ان ویڈیوز میں مزنا  مسعود ملک کی مہندی کا سب سے زیادہ چرچہ ہے کیونکہ اس نے مہندی پرحارث کا نام ایچ آر اور اس کی باؤلنگ کی رفتار ایک سو پچاس لکھی ہے۔

حارث روف کی ماڈل مزنا مسعود ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  مبارکباد کے پیغامات سے بھر گئے۔

لاہور قلندر کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے  اس خوبصورت جوڑے کو مبارکباد کہتے ہوئے لکھا کہمیری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔ اللہ آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے

شاداب خان نے حارث روف کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا اتنا گلو اتنی خوشی۔ لگتا ہے میرا ٹائم بھی اب آنے والا ہے۔

اور پڑھیں

پاکستانی  فاسٹ بولر کا اپنی اہلیہ کے بارے میں وضاحتی بیان

  

Post Views:
Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.