خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا ایک بار پھر غیر ذمہ درانہ رویہ
خیبر میڈیکل
یونیورسٹی نے آج ایک نوٹیفیکشن جاری کیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ جن طلباء نے ملک بھر کے کسی میڈیکل کالج میں
پہلے سے داخلہ لیا ہے اور اب دوبارہ کسی
بھی پبلک میڈیکل یا ڈینٹل کالج میں داخلہ کے خواہشمند ہے تو ان کو کو یہ ہدایت دی
جاتی ہے کہ متعلقہ کالج،یونیورسٹی،خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور پاکستان میڈیکل کمیشن
اپنا نام اور رولنمبر ختم کریں۔
مزید یہ کہ پاکستان
میڈیکل اینڈ ڈینٹل انڈر گریجویٹ ریگولیشن 23-2022 سیکشن 16 اور 17 کے تحت امیدوار فریش داخلہ سے پہلے پاکستان میڈیکل
کمیشن کے ویب پورٹل سے اپنا نام ختم کریں۔
اگر کسی امیدوار
نے اپنا نام متعلقہ کالج،یونیورسٹی،خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور پاکستان میڈیکل
کمیشن سے اپنا نام ختم نہ کیا ہو تو وہ
کسی بھی میڈیکل یا ڈینٹل کالج میں 23-2022 سیشن کے داخلے کے لیے اہل نہیں ہونگے۔
یاد رہے کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے داخلے کی آج آخری تاریخ ہے اب طلباء کیسے ایک دن میں متعلقہ کالج و یونیورسٹی،خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور پاکستان میڈیکل کمیشن سے اپنا نام ختم کر سکتے ہیں۔پچھلے سال بھی اس طرح خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایسا غیر ذمہ درانہ رویہ
سپیشل ایگزام کے معاملے میں اپنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ طلباء کے خواہشات پر پانی پھیر لیا
سندھ ہائی کورٹ سےایم ڈی کیٹ طلباء کے لیے بری خبر