Type Here to Get Search Results !

کیا اب بھی چئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے؟

 

کیا اب بھی چئرمین پاکستان تحریک انصاف   عمران خان کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے؟



اسلام آباد ہائی کورٹ میں  میں محمد ساجد نامی شہری نے ایک درخواست دائر کی ہے  کہ  چئرمین پاکستان تحریک انصاف   عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط بیانی کی ہے اور الیکشن کمیشن کے کاغذات میں اپنی بیٹی ٹیریان کو اپنی خاندان ممبر میں شامل نہیں کی ہے لہذا اب عمران خان  پر آرٹیکل 63-62 عائد ہوتا ہے اور اب وہ صادق وامین نہیں رہتا۔

اس سے پہلے بھی پانچ  چھ بار پاکستان کے مختلف عدالتوں میں یہ درخواست دائر ہوگیا تھا لیکن تاہم اس بار یہ کیس بہت زیادہ مضبوط لگ رہا ہے اس کی وجہ کچھ یوں ہے۔

مئی 2004 میں جب چئرمین پاکستان تحریک انصاف   عمران خان کی سابقہ گرل فرینڈ سیتھا وائٹ وفات ہو جاتی ہے تو کیلفورنیا کی ایک عدالت سے عمران خان کو ایک خط موصول ہوجاتا ہے جس میں ان سے یہ اجازت مانگ لی جاتی ہے کہ ٹیریان کی کفالت نگرانی سیتھا وائٹ کے بجائے ان کی آنٹی کو دی جانے پر آپ کو کوئی اعتراض ہے؟

اس پر چئرمین پاکستان تحریک انصاف   عمران خان لاہور سے ایک بیان حلفی بھیجتا ہے جس میں چئرمین پاکستان تحریک انصاف   عمران خان یہ کہ رہا ہے کہ میں ان کی نگرانی نہیں کر سکتا لہذا مجھے کوئی اعتراض نہیں کہ ان کی کفالت سیتھا وائٹ کی بہن کے بجائے ان کی آنٹی کو دی جائیں۔

اس سے پہلے جتنی بار یہ کیس بنا تھا   پاکستان کی عدالتیں اس کو اس لئے ختم کر رہا تھا کیونکہ امریکہ ان کی دائرہ اختیار میں نہیں ہے لیکن اب اس بار  محمد ساجد اور اس کے وکیل حسین نے لاہور کا بیان حلفی متعلقہ اداروں سے اٹیسٹد کراکر اپنے درخواست کے ساتھ جمع کیا ہے جس کی وجہ سے عدالت نے چئرمین پاکستان تحریک انصاف   عمران خان اور متعلقہ اداروں کو نوٹس بجھوادیا ہے کیونکہ یہ بیان حلفی اب لاہور کی ہے اور عدالت اس پر کاروائی کرسکتی ہے۔

تا ہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ خود  کیس سنے گی یا الیکشن کمیشن کو ریفر کریگی۔اس کیس کے پیش نظر چئرمین پاکستان 

انصاف    عمران خان پانچ سال یا تا حیات نا اہل بھی ہوسکتاہے۔

مزید پڑھیں

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا ایک بار پھر غیر ذمہ درانہ رویہ

 

پاکستان تحریک انصاف کو ایک دن میں تین بڑے جھٹکے

 

Post Views:
Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.