صدرپاکستان میڈیکل کمیشن نے وفاقی وزیرصحت کے بارے میں افواہوں کی تردید کی
ایک نجی اخبار کو
انٹرویو دیتے ہوئے صدر پاکستان میڈیکل کمیشن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے
ذاتی وجوہات اور وعدوں کی وجہ سے اپنا استعفی وفاقی وزیر صحت کے حوالہ کردیا ہے۔
صدر پاکستان
میڈیکل کمیشن کا کہناتھا کہ میں نے 22 نومبر کو استعفی وفاقی وزیر صحت کے حوالے
کردیا ہے اور 22 نومبر سے دفتر جانا چھوڑدیا ہے۔
ڈاکٹر نوشاد
احمد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اب مجھے معلوم نہیں کہ میرا استعفی وفاقی وزیرصحت نے منظور کیا ہے یا نہیں۔
انہوں نے یہ بھی
واضح کردیا کہ وفاقی وزیرصحت اختلافات کے
حوالے سے باتیں بالکل درست نہیں ہے۔
اس سے پہلے ایک
نجی ٹی وی نے یہ خبر چلائی تھی کہ وفاقی وزیرصحت اور صدر پاکستان میڈیکل کمیشن کے
مابین اختلافات کی باعث صدر پاکستان
میڈیکل کمیشن نے استعفی دیا تھا۔