Type Here to Get Search Results !

کیا جنرل باجوہ مشرف کی طرح آئین شکن ہے؟

 

کیا جنرل باجوہ مشرف کی طرح آئین شکن ہے؟



ویسے تو جاوید چوہدری سئنیر صحافی ہیں پچھلے دنوں وہ جنرل باجوہ سے ملتے ہیں اور پھر انکے کالموں کا ختم نہ ہونے والا ایک سلسلہ شروع ہو جاتا یے اور یہی کالم انہیں جیو نیوز کی سکرین پر بھی حامد میر کیساتھ بٹھا دیتے ہیں اور پھر وہ روز جنرل باجوہ پر جو الزامات لگا رہے ہیں ۔

میں انہیں الزامات  کے بارے میں ہی بولوں گا انکشافات نہیں لکھوں گا کیونکہ وہ سب الزامات پاکستانی آئین توڑنے کہ ہیں ۔وہ سابقہ آرمی چیف تھےانکے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں تھا کہ سیاست میں حصہ لیتے یا آئین پاکستان کہ خلاف جا کر کسی ایک پارٹی کو سپورٹ کرتے یا پھر مختلف پارٹیوں کو فون کر کہ انہیں بولتے کہ آپ نےکس پارٹی کیساتھ اتحاد کرنا ہے۔ انکے پاس ایسا کوئی مینڈیٹ نہیں تھا ۔انکے پاس مینڈیٹ تھا پاکستانی سیکورٹی اداروں کی سربراہی کا اور پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کا،لیکن انہوں نے اپنے سارے دور میں اس کہ الٹ ہی کیا۔

 درحقیقت پاکستان کی تاریخ میں جتنے بھی آئین شکن آئے ہیں انکے اوپر حقیقت میں مقدمات درج ہوئے یا نہیں ہوئے لیکن تاریخ میں انکے خلاف ضرور مقدمات درج ہوئے۔لیکن پاکستانی تاریخ میں کبھی ایسا بھی نہیں ہوا لوگ لائیو ٹی وی پر بیٹھ کر خود اسی کہ کہنے پر یہ انکشاف کر رہے ہوں کہ ہاں میں نے آئین توڑا ہے میں نے یہ کیا تھا میں نے وہ کیا تھا۔اور جس پر یہ الزام لگ رہا ہے وہ مطمئن بیٹھا ہے کہ میرے کہنے پر یہ انکشافات ہو رہے ہیں۔

 کیا پاکستان میں آئین کی اتنی بے قدری ہو گئی ہے؟یا پھر آئین کا ڈر خوف نہیں رہا کہ میرا کوئی کیا کر سکتا ہے یا مشرف کا کسی نے کیا کر لیا تھا؟

لیکن جناب تاریخ نے بڑے بڑے کریکٹر کو کٹہروں میں کھڑا کیا ہوا ہے اور تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی،جنرل باجوہ پر یہ الزامات انکا اپنا کالم نگار لگا رہا  ہے اور انکی مرضی سے لگا رہاہے ۔جسے سب لوگ انکشافات کا نام دے رہے۔چلیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے اس کا حساب ایک دن اللہ ضرور کرے گا

Post Views:
Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.