Type Here to Get Search Results !

عمران خان بتائیں کہ کس نے اُن کو یہ کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کروں؟سینئر صحافی حامد میر کا بڑا انکشاف

 

عمران خان بتائیں کہ کس نے  اُن کو یہ کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کروں؟سینئر صحافی حامد میر کا بڑا انکشاف



سینئر صحافی حامد میر صاحب نے ایک نجی چینل کے ٹالک شو کے دوران بہت اہم رازوں سے پردہ اٹھا لیا۔سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ جنر ل (ر)قمر جاوید باجوہ بھی پورا سچ نہیں بول رہے نہ  عمران خان پورا سچ بول رہے ہیں ،نہ آصف علی زرداری سچ بول رہے ہیں اور نہ تو شہباز شریف صاحب سچ بول رہے ہیں۔

سینئر صحافی حامد میر صاحب کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 مہینوں کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ڈبل نہیں بلکہ ٹرپل گیم کھیلا۔

سینئر صحافی حامد میر صاحب کا کہنا تھا کہ جاوید چوہدری صاحب کا کالم بھی ایک طرفہ لکھا گیا ہے کیونکہ اس میں ایک بات لکھی گئی ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان سے آصف علی زرداری کو این آر او  دیا اور آصف علی زرداری کے تمام کیسس اسلام آباد سے کراچی منتقل کرلی گئی۔حامد میر صاحب کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل غلط ہے ایک بھی کیس  آصف علی زرداری کا کراچی منتقل نہیں کیا گیا۔

سینئر صحافی حامد میر صاحب کا کہنا تھا کہ باجوہ صاحب یہ کیوں جاوید چوہدری صاحب کو نہیں بتاتے کہ پچھلے سال انہوں نے مئی کے مہینے میں آصف زردای صاحب کو جنرل فیض کے ذریعے پریشرائز کیا تھا کہ جس طرح  ہم نے نوازشریف صاحب کو  میڈیکل گراؤنڈ پر ملک سے باہر بیجھا گیا ہے آپ بھی چلے جائیں اور آصف علی زرداری صاحب نے انکار کیا تھا تو باجوہ صاحب تو عمران خان کی مدد کرتے تھے۔

سینئر صحافی حامد میر صاحب کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کا پریشر تھا کہ آصف علی زرداری کو گرفتار کرو تو باجوہ صاحب نے اُن کو پاکستان سے نکالتے جارہے تھے۔

باجوہ صاحب یہ کیوں نہیں کہتے کہ پچھلے سال وہ ایک افسر کو  بی اے پی والوں کے ہاں بھیجتے تھے کہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔

عمران خان صاحب کہ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم اور بی اے پی والوں کو کہا گیا کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دوں لیکن بات بالکل الٹ ہے۔جبکہ باجوہ صاحب پوری آرمی خصوصا آئی ایس آئی کے ذریعے ان دو پارٹیز پر دباؤ ڈالتے تھے کہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔

سینئر صحافی حامد میر صاحب نے عمران خا ن صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ کس نے  اُن کو یہ کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کروں؟ تب مانوں گا کہ عمران خان سچ بول رہا ہے۔

اور پڑھیں

سر آپ حکم کرے اور اس پر عمل کرنا ہمارا کام ہے۔آرمی چیف کا دوٹوک اعلان

Post Views:
Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.