Type Here to Get Search Results !

عمران خان کو 2018 میں پاکستان پر مسلط کرنے کا ذمہ دار بھی شہبازشریف ہے۔سینئر صحافی کا دعویٰ

 

عمران خان کو 2018 میں پاکستان پر کیوں مسلط کیا گیا؟سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ



ایک تقریب کے دوران سینئر صحافی واینکر پرسن حامد میر  نے مسلم لیگ(ن) کی سینئر لیڈر شپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بار بار کہتے ہیں کہ 2018 میں عمران خان کو مسلط کیا گیا اور جس نے عمران خان کو مسلط کیا اس نے پاکستان کت ساتھ بڑی زیادتی کی لیکن سوال یہ ہے کہ 2018 میں عمران خان کو کیوں مسلط کیا گیا؟سینئر صحافی حامد میر صاحب نے کہا کہ میں آپ کے سامنے ایک ایسی سچائی کو رکھنا چاہتا ہوں جس کی کوئی تردید نہیں کرسکتا۔یہ بات درست ہے کہ 2011 میں جنرل پاشا نے عمران پراجیکٹ پر کام شروع کیا تھا لیکن 2018 میں عمران خان کو لانا نہیں تھا۔2018 کے الیکشن سے کچھ ہفتے پہلے ایک میٹنگ تھی اس میٹنگ میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ صاحب،اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر)نوید مختار صاحب اور اس وقت کے ڈی جی سی جنرل(ر)فیض حمید صاحب اور اس میٹینگ میں شہباز شریف صاحب کو اُس وقت بلایاگیا۔شہباز شریف صاحب سے پوچھا گیا کہ اگر آپ ملک کے وزیراعظم بن جائینگے تو آپ کی کابینہ میں کون کون ہوگا؟تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ کابینہ میں وہ ہوگا جس کے بارے میں پارٹی فیصلہ کریگی اور جس کے بارے میں نوازشریف صاحب فیصلہ کریگا۔

اس کے بعد دوسرا سوال یہ کیا گیا کہ آپ کا وزیرخزانہ اور وزیرخارجہ کون ہوگا؟شہباز شریف صاحب نے کہا کہ پارٹی فیصلہ کریگی اور نوازشریف صاحب بتائینگے۔

اُن سے پھر ےیہ سوال کیا گیا کہ اگر ہم آپ سے کہینگے کہ ہر کام آپ نے نوازشریف صاحب سے پوچھ کر نہیں کرنا تو یہ کیسا رہیگا؟تو شہباز شریف صاحب نے بہت طریقے سلیقے سے کہا کہ دیکھےکہ میں تو اسٹیبلیشمنٹ سے لڑائی کا حامی نہیں ہوں لیکن میری پارٹی کا لیڈر نوازشریف صاحب ہےتو آخری فیصلہ تو وہی کرینگےاور پارٹی کریگی آپ مجھ سے یہ توقع نہ کریں کہ میں نوازشریف صاحب کے خلاف جاؤنگا۔یہ بہت لمبی میٹنگ تھی اور میٹنگ کا اختتام یہ ہوا کہ شہباز شریف صاحب نے اُن کو کہ دیا کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ مجھے وزیراعظم بنائینگے اور ویزاعظم بننے کے لیے میں اپنے بھائی کا ساتھ چھوڑدوگا تو میں آپ سے جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن میں ایسا نہیں کرونگا۔

آخر میں حامد میر صاحب نے سعد رفیق صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو تین نام بتادیے ہیں اب پتہ نہیں یہ تین آپ کو ملے گے یا نہیں ملے گے تا ہم شہباز شریف صاحب تو آپ سے روزانہ ملتے ہیں لہذا اُ ن سےپوچھیےگا۔

حامد میر صاحب نے آخر میں کہا کہ عمران خان کو 2018 میں پاکستان پر مسلط کرنے کا ذمہ دار بھی شہبازشریف ہے کیونکہ اگر وہ انکار نہ کرتے تو وہ 2018 میں پاکستان کے وزیراعظم ہوتے۔

اور پڑھیں

کرسچینا بیکر کی عمران خان سے حاملہ ہونے کی اعتراف

 


Post Views:
Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.