اسلامک ٹچ پر مفتی منیب الرحمان کی طرف سے عمران خان کا
تاریخی چھترول
گزشتہ دنوں میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک انٹرویو
میں کہ دیا تھا کہ اسلام ہمیں یہ تعلیم دیتا
ہے کہ دوسروں کی گناہوں پر پردہ ڈال دیا جائے۔
پاکستان کے نامور مفتی وصدر تنظیم المدارس پاکستان مفتی
منیب الرحمان نے کل ٹویٹر پر ایک پیغام شئر کیا جس کا موضوع تھا۔خان صاحب کا فرمان
مفتی صاحب نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ خان صاحب نے فرمایا
کہ قرآن کی آیت ہے کہ دوسرے کے عیبوں پر پردہ ڈالو۔
اُن سے گزارش ہے کہ قرآن میں ایسی کوئی آیت نہیں ہے تاہم
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نےدوسروں کی عیب جوئی،طعن وتشنیع،ٹوہ لگانے،تمسخر
اڑانے،برے ناموں سے پکارنے،بدگمانی،تجسس اور غیبت سے منع فرمایا ہے،البتہ حدیث پاک
میں دوسروں کی عیوب پر پردہ ڈالنے کی
ترغیب بھی دی گئی ہے اور اس کا اجر بھی بیان فرمایاہے، مگر یہ سب کے لیےہے،نیز عزت
کمانے کے لیےدوسروں کی عزت کرنی پڑتی ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم عاجز بندوں
سمیت خان صاحب اور سارے سیاسی قائدین کو کتاب وسنت کے احکام پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔