سابق وفاقی وزیر
اطلاعات فواد چوہدری کا دوغلاپن بے نقاب ہوگیا
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ویب سائٹ کا ویڈیو
جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز اعظم سواتی کی رہائی کے لیے سینیٹ سیشن کے دوران احتجاج کر رہے تھے کو ٹ ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "
جب
تک صادق سنجرانی سینٹ کے چئرمین ہیں اسٹیبلشمنٹ کیسے کہتی ہے کہ وہ غیر سیاسی ہیں"
معروف صحافی و سینئر اینکر پرسن منصور
علی خان نے اپنے ویلاگ میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے2018اور 2019 کی ٹویٹس شیئر کی اور ان کا دوغلاپن قوم کے
سامنے واضح کر دیا۔
12 مارچ 2018 پر سابق وفاقی وزیر
اطلاعات فواد چوہدری نے ایک خبر کو ٹویٹ کیا تھا جس میں
صادق سنجرانی نے عمران خان کے ساتھ رابطہ کیا تھا اور لکھا کہ "چئر مین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد صادق سنجرانی کا پہلا
رابطہ"
یکم اگست 2019 کو سابق وفاقی وزیر
اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا تھا کہ' چئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم
اعتماد بدقسمتی ہے،یہ ابو بچاؤ مہم کا حصہ
ہے لیکن اس عمل سے حکومت اور وزیراعظم کو
کوئی فرق نہیں پڑےگا اگر فرق پڑے گا تو سینیٹ کے ادارے کو پڑےگا جہاں صادق سنجرانی
ایک توازن قائم کئے ہوئے تھے،اب تحریک عدم
اعتماد کامیاب ہویا ناکام یہ توازن متاثر ہوگا"
4مارچ2021 پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات
فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا تھا "وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کرینگے،صادق سنجرانی چئرمین
سینیٹ کے عہدے کے لیے تحریک انصاف کا حمائیت یافتہ امیدوار ہوں گے ہفتہ دوپہر 1215
بجے قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں ایوان وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار
کرے گا"