Type Here to Get Search Results !

سابق وفاقی وزیر مونس الہی اور معروف صحافی واینکر پرسن عمران ریاض ایک بار پھر آمنے سامنے

 

سابق وفاقی وزیر مونس الہی اور معروف صحافی واینکر پرسن عمران ریاض ایک بار پھر آمنے سامنے




سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ"سنا ہے کسی کا ویزہ جرائم پیشہ عناصر سے مضبوط روابط کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔ اسے ایئرپورٹ سے واپس جانا پڑا۔"

معروف صحافی واینکر پرسن عمران ریاض نے مونس الہی ٹویٹ کو  ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "نام لو نا مونس الہی صاحب میرا ویزا کینسل ہوا ہے اور ہاں جن کی وجہ سے ہوا ہے ان کا نام لینے کی بھی جرات پیدا کرو۔

Happy to stay in Pakistan"

اس ٹویٹ پر سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے لکھا  کہ عمران صاحب یہ آپ کے لیے نہیں تھا۔ اس کی  مثال ایسا ہے جیسا ہوا میں اڑتا ہوا تیر۔

عمران ریاض نے مونس الہی کو جوابی ٹویٹ میں لکھا "میں یہ بھی جانتا ہوں جناب کو کس نے بتایا ہے۔اڑتا تیر تو آپ پسند فرمایا ہے۔ اب دیکھتے جائیے ڈپٹی وزیر اعلی صاحب"

صحافی عمران ریاض نے ایک ٹویٹ میں مونس الہی اور ان کے درمیان صلح کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ"مونس الہی نے صلح کے لیے جس جس کی سفارش کروائی وہ یاد رکھیں آج اپنے اصل مالکوں کے کہنے پر پنگا اس نے خود لیا ہے۔ جنہوں نے ویزہ کینسل کروایا انہوں نے اسے اطلاع دی اور کھیل شروع کرنے کا کہا۔ چلو پھر کھیلتے ہیں۔"

صحافی عمران ریاض نے مونس الہی اور ان کے والد گرامی وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی تصوریر شیئر کرتے ہوئے لکھا "یاد رکھیے گا یہ دونوں دبا کر بوٹ پالش کریں گے۔ اگر بڑوں سے اجازت مل گئی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تو پھر چھوٹا والا

@MoonisElahi6

 فرمائے گا کہ دیکھا ہم کتنے وفا دار ہیں۔"

کہانی یہی پر ختم نہیں ہوئی صحافی عمران ریاض نے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ"چوہدری الٹے بھی لٹک جائیں تو اسمبلیاں تحلیل کیے بغیر سیاست نہیں بچا سکتے۔"

Post Views:
Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.