خیبر پختونخوا کے طلباء کے ساتھ ایک اور ناانصافی
حال ہی میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے فیسوں میں بے
تحاشا اضافہ کیا جس کی وجہ سے اب غریب ہونہار طلباء میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں
داخلے کا خواہش پورانہیں کرسکیں گے۔
ابھی یہ صدمہ ختم نہیں ہواتھا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے خیبرپختونخوا کے
طلباء کے سر پر ایک اور بم گرادیا۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق اوپن ایم بی بی ایس ، سیلف ایم بی
بی ایس،
اوپن بی ڈی ایس اور جنرل سیلف فائنانس بی ڈی ایس کے داخلہ فیس ٹوٹل 12 ہزار
روپے ہیں جبکہ پنجاب کے طلباء کے لیے یہی فیس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب
سے صرف 1ہزار مقرر کیا گیا ہے۔
ہم حکومت وقت اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے انتظامیے سے اپیل کرتے ہیں کہ
خدارا غریب طلباء پر رحم کرکے اس فیس کو پنجاب کی طرح ایک ہزار مقرر کیا جائے


