شیخ رشید صاحب کو فوج میں کوئی گھاس بھی نہیں ڈالتا
سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ
سینئر صحافی
واینکرپرسن منصورعلی خان نے اپنے ویلاگ میں کہا ہے کہ جب میں نے سابق چیف آف ارمی
سٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے پوچھا کہ شیخ رشید صاحب ہمیشہ یہ دعویٰ کرتا ہے
کہ میرا اسٹبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں تو اس پر جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے
کہا کہ فروری 2022 میں شیخ رشید میرے پاس آگیا اور مجھے کہا کہ"ایہدے کولوں
نہیں چلنی،جنرل صاحب کچھ کرو"۔
منصور علی خان
نے یہ کہا کہ یہ میں جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کی الفاظ کو بالکل ویسا ہی کوٹ کر
رہا ہوں جس طرح انہوں نے کہا ہے۔کہ بالکل
یہی الفاظ شیخ رشید صاحب نے جنرل باجوہ کو عمران خان کے بارے میں کہی ہے۔
جنرل(ر) قمر جاوید
باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید صاحب کو فوج میں کوئی گھاس بھی نہیں ڈالتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے
چار سال بطور آرمی چیف کے میں نے شیخ صاحب کو اسٹبلشمنٹ کے قریب نہیں دیکھا ہے۔
جنرل(ر) قمر جاوید
باجوہ نے شیخ رشید صاحب کے لئے یہ لفظ استعما ل کیا
Absolutely useless guy
اس کو کچھ نہیں
پتہ۔
جنرل(ر) قمر جاوید
باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بھی
اسے کچھ نہیں سمجھتا۔
منصور علی خان
نے مزید کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے ملاقات میں عمران خان کے ساتھ شیخ رشید بھی تھا
ااس کے بارے میں بھی جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے کچھ کہا لیکن ان کو میں بیان نہیں
کرسکتا۔منصور علی خان نے یہ بھی کہا کہ جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے شیخ رشید کے
بارے میں ایک اور لفظ بھی استعمال کیا ہے لیکن میں اس کو رہنے دیتاہوں ۔